اردو مدد اور سپورٹ : Trosolwg
مردم شماری کیا ہے؟
مردم شماری ایک سروے ہے جو ہر 10 سال کے بعد ہوتا ہے اور ہمیں انگلستان اور ویلز کے تمام لوگوں اور گھرانوں کی ایک تصویر مہیا کرتا ہے۔ اگلی مردم شماری اتوار 21 مارچ 2021 کو ہے۔
اِس سے آپ کے علاقے میں پبلک سروسز کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور رقوم فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے، زبان کی سروسز سمیت۔ مثلاً، ہو سکتا ہے کہ این ایچ ایس کو کچھ مخصوص علاقوں میں ترجمہ اور مترجم کی خدمات مہیا کرنی پڑیں۔
The Office for National Statistics (انگلینڈ اور ویلز، میں ادارہ برائے قومی شماریات) (ONS) مردم شماری کراتا ہے اور اِس کے بارے میں منصوبہ بندی کرتا ہے۔
مردم شماری کسے مکمل کرنا ہو گی
مردم شماری میں آپ اور آپ کے گھرانے کے بارے میں سوالات پوچھے جاتے ہیں اور یہ اہم امر ہے کہ انگلستان اور ویلز میں رہنے والا ہر فرد اِس میں شمولیت اختیار کرے۔
آپ قانونی طور پر مردم شماری میں حصہ لینے کے پابند ہیں
اگر آپ حصہ نہیں لیتے یا غلط معلومات فراہم کرتے ہیں تو یہ جُرم ہے اور آپ کو 1000£ تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ کچھ سوالات کے اوُپر واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ یہ محض رضاکارانہ ہیں۔ اگر آپ اِن کا جواب نہ دیں تو یہ جرم نہیں ہوگا۔
یوکے میں تین ماہ سے کم عرصہ کے لیے قیام کرنا
اگر آپ یوکے میں تین ماہ سے کم عرصہ کے لیے ٹھہرے ہوئے ہیں تو آپ مردم شماری پُر کرنے کے ذمہ دار نہیں۔ آپ کی قیام گاہ کا مالک آپ سے کچھ سوالات پوچھ سکتا ہے تاکہ وہ اپنے گھر میں ٹھہرنے والے لوگوں کے بارے میں مردم شماری پُر کر سکے۔
اپنی مردم شماری کب مکمل کرنی ہے
تمام گھرانوں کو مردم شماری کا اپنا سوالنامہ اتوار 21 مارچ 2021 یا اس کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو سکے مکمل کرنا چاہیے۔
ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران آپ کے حالات بدل گئے ہوں۔ اپنے تمام سوالوں کے جواب اُس صورتحال کی بنیاد پر دیں جو کہ اب ہے۔